اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے بینڈ باجے والوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا

اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے بینڈ باجے والوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا

رحیم یار خان(وقائع نگار) اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے ڈاکووں کی شادی کی تقریب میں کچے جانے والے بینڈ باجہ گروپ کو اغوا کاروں سے بچا لیا جنہیں شادی کی تقریب کا جھانسہ دے کر سنی براس بینڈ گروپ کو کچے کے علاقے میں بلایا تھا۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے مطابق ہنی ٹریپ سیل نے صادق آباد سے 9افراد پر مشتمل بینڈ کو سندھ پنجاب سرحد پر وین سمیت روک کر اغوا کاروں سے بچا لیا،اس سے قبل بھی ڈاکووں نے 9ڈھولچیوں کو جھانسہ دے کر اغوا کیا تھا، جنہیں پولیس آپریشن کے بعد بازیاب کرا لیا گیا تھا۔ پو لیس حکام کے مطابق اب تک ملک بھر سے 251افراد کو اغوا ہونے سے بچایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں