سرتاج عزیز کے انتقال کے بعد شریف برادران کے بیان بھی سامنے آگئے

سرتاج عزیز کے انتقال کے بعد شریف برادران کے بیان بھی سامنے آگئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر خارجہ و خزانہ سرتاج عزیز کے انتقال پر شریف بردارا ن کا تعزیتی بیان بھی سامنے آگیا اور شہبازشریف نے کہاکہ نہایت شریف انسان تھے، وہ اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے جبکہ نوازشریف کاکناتھاکہ سرتاج عزیز کی وفات سے دِل بہت رنجیدہ ہے،زندگی کے بیشتر حصے اور قومی ذمہ داریوں میں ان کا ساتھ رہا۔ اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ فاٹا اصلاحات، معاشی، زرعی اور آبی پالیسیوں سمیت گورننس کے مختلف شعبوں میں انہوں نے خلوص اور دیانت سے ملک وقوم کی خدمت کی، ملکی معیشت کو نئی جہتوں سے متعارف کرایا جس سے معیشت کو استحکام اور عوام کو ریلیف ملا، پوری عمر پاکستان کی تعمیر وترقی میں صرف کی، ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکے گی۔ ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مرحوم تحریکِ پاکستان کے سرگرم کارکن اور قوم کا اثاثہ تھے، روزِ اول سے مسلم لیگ کے ساتھ منسلک رہے، مسلم لیگ کے بہت باوفا اور بااعتماد رکن تھے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ زندگی کے بیشتر حصے اور قومی ذمہ داریوں میں ان کا ساتھ رہا، دکھ کی اِس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں