موٹروے پولیس کی طرف سے روکنے کی کوشش پر مشکوک کار سوار گاڑی چھوڑ کر فرار، تلاشی لی گئی تو کیا چیز نکلی؟ ترجمان نے تفصیلات شیئرکردیں

موٹروے پولیس کی طرف سے روکنے کی کوشش پر مشکوک کار سوار گاڑی چھوڑ کر فرار، تلاشی لی گئی تو کیا چیز نکلی؟ ترجمان نے تفصیلات شیئرکردیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) موٹروے پولیس نے مشکوک کار میں منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی اور تلاشی کے دوران 12 کلوگرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی تاہم ڈرائیورگاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق ایم ون ہزارہ انٹرچینج کے قریب دوران پیٹرولنگ سیکٹر کمانڈرنے لاپرواہی سے چلتی ہوئی گاڑی کورکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی موقع سے بھگا دی۔ مذکورہ گاڑی کو متعدد بار روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈرائیور مسلسل گاڑی بھگاتا رہا۔ پولیس کو پیچھے آتے دیکھ کر ڈرائیور نے ہزارہ انٹرچینج لوپ پر گاڑی کھڑی کر کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ گاڑی قبضے میں لے لی گئی ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں