کراچی (بزنس ڈیسک) بدھ کو بھی سٹاک مارکیٹ میںاتارچڑھائو کے ساتھ مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی پاکستانی روپے کے مقابلے معمولی کمی دیکھی گئی ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ہنڈریڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کے اضافے سے 64480 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ اسی طرح کو انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔
