مالی مشکلات ، تحریک انصاف نے چندہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

مالی مشکلات ، تحریک انصاف نے چندہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) درپیش مالی مشکلات کے پیش نظر تحریک انصاف نے ملک بھر میں چندہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق چندہ مہم کاباقاعدہ آغاز اتوار سے ہوگا اور حاصل ہونیوالی رقم پی ٹی آئی کے گلوبل بنک اکاونٹس میں جمع کرائی جائے گی ۔ پی ٹی آئی ذرائع پارٹی کے بانی کی جیل میں موجودگی کے باوجود چندہ جمع ہونے کیلئے پرعزم ہیں اور موقف اپنایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جنرل انتخابات کیلئے فنڈریزنگ مہم شروع کی جائیگی،پارٹی زیرعتاب ہے اور غیرملکی فنڈنگ کا معاملہ بھی موجود ہے ، ایسی صورتحال میں کوئی بھی ایسا رسک نہیں لیاجاسکتا جس کی وجہ سے پارٹی کو الیکشن سے باہر کرنے میں مخالفین کو مدد ملے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں