اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان تیر سے ملتے جلتے نشانات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو دی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ تیر سے مشابہ نشانات ان کے ووٹروں کو ابہام کا شکار کر سکتے ہیں اس لیے ایسے نشانات نہ جاری کیے جائیں ۔
