کراچی(بیورو رپورٹ)اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی ایل سی) نے حساس اداروں کے ہمراہ ضلع ملیر کے علاقے بھینس کالونی میں چھاپا مارا اور 12 دسمبر کو گڈاپ سے تاجر کو اغواء کر کے تاوان وصول کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق شہر قائد میں پولیس اور حساس اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی ہے اور21روز قبل اغوا ہونے والے تاجر کو بازیاب کراتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔کارروائی کے دوران ایسٹ پولیس اور سی پی ایل سی کی ٹیم بھی ساتھ موجود تھی۔ایس پی ای وی ایل سی ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ ملزمان نے مغوی تاجر کو بھینس کالونی میں گھر کی ٹنکی کے اندر رکھا تھا،ملزمان نے تاجر حارث کو اغوا کر کے 88 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔ایس پی ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی،دو پسٹل،کلاشنکوف،دو گرنیڈ برآمد ہوئے،ملزمان کے قبضے سے مغوی تاجر کی چیک بک اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے،ملزمان کے قبضے سے 19 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہیں۔
