لاہور میں ایک بار پھرمصنوعی بارش برسانے کی تیاری کرلی گئی

لاہور میں ایک بار پھرمصنوعی بارش برسانے کی تیاری کرلی گئی

لاہور (وقائع نگار خصوصی )پنجاب کی نگران حکومت نے لاہور میں ایک بار پھرمصنوعی بارش برسانے کی تیاری کرلی گئی اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ محسن نقوی نےمتحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی کلاڈ سیڈنگ ٹیم کے ہیڈ احمد الکمال کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے سموگ میں کمی کے لئے مصنوعی بارش برسانے والی یو اے ای کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ سموگ میں کمی کیلئے ایک بار پھر مصنوعی بارش برسانے کی کوشش کی جائے گی، متحدہ عرب امارات کی ٹیم مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسائے گی تاکہ سموگ لیول میں مزید کمی لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں