لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 119 حافظ عبدالرؤف نے کہا ہے کہ اس حلقے کا بنیادی مسئلہ ہی پانی ہے۔ جہاں انسانوں کو زندہ رہنے کے لیے پانی میسر نہیں وہاں باقی سہولیات کا دور دور تک سوچا نہیں جاسکتا ہے۔

این اے 119 میں سینکڑوں آبادیاں موجود ہیں جہاں شہری لاہور جیسے شہر میں رہتے ہوئے بھی دیہاتوں سے بدتر زندگی گزار رہے ہیں۔صحت تعلیم حکومت کا بنیادی حق ہے۔مگر سابقہ حکمران ڈلیور کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 119 میں فلٹریشن پلانٹ، سستی روٹی کے تندور اور فری دسترخوان کے افتتاح کے موقع پر اہل

علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ صوبائی حلقے کے امیدوار حافظ عبیداللہ بھی موجود تھ مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار حافظ عبدالرؤف نے این اے 119 میں مختلف ریلیف سرگرمیوں کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح این اے 119 میں موجود مسائل کا حل کرنا ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم کے پاس حکومت نہیں ہے مگر پھر بھی اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کے بنیادی مسائل کو حل اور ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ جب حکومت میں آئے گی تو کسی کو پانی،سستی روٹی یا فری دسترخوان کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا،بنیادی مسائل کے حل کے ساتھ معاشی طور پر اپن عوام کو مضبوط کریں گے۔