سینئر سیاستدان سرتاج عزیز انتقال کرگئے

سینئر سیاستدان سرتاج عزیز انتقال کرگئے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق وزیرخارجہ و خزانہ ، سینئر سیاستدان اور نوازشریف کے قریبی سمجھے جانیوالے لیگی رہنماسرتاج عزیز انتقال کرگئے ۔ ان کے انتقال کے تصدیق لیگی رہنما احسن اقبال نے بھی کردی اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تحریک پاکستان کے تجربہ کار اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے، قوم کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یادرہے کہ ان کا شمار قائد ن لیگ نوازشریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، وہ سیاست سے قبل1952سے1971تک سول بیوروکریسی میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں