اسلام آباد پولیس نے بھی آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کردیا

اسلام آباد پولیس نے بھی آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کردیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب کے بعد اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بھی آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو ممکن بناناہےاور شہری کیپیٹل پولیس کی ویب سائٹ سے اپنا ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق اسلام آبادکا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے شہری اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنا شناختی کارڈ نمبر، ڈرائیونگ لائسنس نمبراور اس کے اختتامی میعاد کا اندراج کر کے اپنا ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس نہ صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ وہاں سے حاصل بھی کر سکتے ہیں، اس سہولت کی بدولت شہریوں کو گھر بیٹھے ہی اپنے ڈرائیونگ لائسنس میں تجدید کروانے میں آسانی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں