نگراں وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب ، چوہدری شجاعت کے گھرپہنچ گئے

نگراں وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب ، چوہدری شجاعت کے گھرپہنچ گئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ان کی مزاج پرسی کی اور ذرائع کہتے ہیں کہ ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ چوہدری شجاعت پاکستان کے معتبر سیاستدان ہیں، ان کی خیریت دریافت کرنے آیا ہوں،نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت نے رواداری اور مفاہمت کی سیاست کی۔ ان کیساتھ موجود نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین نے خدمت، کارکردگی اور محنت کی اعلی مثال قائم کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں