سارہ انعام قتل،مجرم کی والدہ کی بریت کیخلاف مقتولہ کے والد نے اپیل دائرکردی

سارہ انعام قتل،مجرم کی والدہ کی بریت کیخلاف مقتولہ کے والد نے اپیل دائرکردی

اسلام آباد (عدالتی رپورٹر)سارہ انعام قتل کیس میں مقتولہ کے والد انعام الرحیم نے مجرم کی والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ مقتولہ کے والد انعام الرحیم نے وکیل راو عبد الرحیم کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن عدالت نے ثمینہ شاہ کو کیس سے بری کیا ہے، اس فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، ثمینہ شاہ کو زیادہ سے زیادہ سزا سنائی جائے۔ اس موقع پر عدالت کے باہردرخواست گزارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ والے روز فارم ہاوس پر 3افراد تھے،جن میں شاہ نوازامیر کی والدہ ثمینہ شاہ بھی شامل تھیں، ایسا ہو نہیں سکتا کہ ثمینہ شاہ جرم میں ملوث نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں