ویزہ قوانین میں تبدیلی کے بعد برطانیہ جانے والوں کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

ویزہ قوانین میں تبدیلی کے بعد برطانیہ جانے والوں کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

لندن (فارن ڈیسک) ویزہ قوانین میں تبدیلی کے بعد برطانیہ جانے والوں کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی اور غیر ملکی طلبہ کو اہلخانہ کو ساتھ لانے سے روک دیاگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزٹ ویزا قوانین میں ترمیم کے بعد یکم جنوری 2024سے برطانوی سٹوڈنٹ ویزا کے قوانین میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں،اب پی ایچ ڈی یا پوسٹ گریجویٹ ریسرچ پروگرام میں داخلہ نہ لینے تک غیرملکی طلبہ اپنے پارٹنر یا بچوں کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے ۔ برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم امیگریشن میں فیصلہ کن کمی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں تاہم پوسٹ گریجویٹ ریسرچ یا حکومت کی طرف سے فنڈڈ سکالرشپس کے طلبہ اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔ برطانیہ میں مقیم کمیونٹی کا خیال ہے کہ کوئی ٹھوس وجہ تو ان تبدیلیوں کی سامنے نہیں آئی لیکن ماضی میں کئی ممالک کے طلبہ اپنے شریک حیات کو برطانیہ بلا کر وہاں پر والدین بن چکے ہیں جس کی بدولت ان کی اولاد کو برطانوی شہریت مل جاتی تھی اور والدین کو وہاں رہنے کا حق مل جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں