لاہور (بزنس ڈیسک) گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی کے باعث ملک بھر میں ہی تقریباً غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،پاور ہاوس کے ذرائع کے مطابق نیا بریکر خریدنے میں 15روز لگ سکتے ہیں جبکہ متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن بھی شدید دھند کے باعث ٹرپ کر گئی۔پاکستان ٹائم کو ذرائع نے بتایا کہ متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر جانے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم دھوپ نکلنے تک متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بحالی مشکل ہے۔
