peshawar high court

پشاور ہائیکورٹ کا ایک اور بڑا فیصلہ پولیس کو وکلا کی گرفتاری سے روک دیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) انصاف لائرز فورم کے وکلا گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ پہنچ گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ ہمارے پاس سائلین آتے ہیں لیکن اب ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے ،اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ،جو سرنڈر کرنا چاہے وہ بھی عدالت نہیں آ سکتے ،کسی کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو ان کو گھر جا کر گرفتار کریں ۔پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کو وکلا کی گرفتاری سے روک دیا ،درخواست گزاروں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب ،اضافہ نفری ہٹانے کا حکم دیدیا ،عدالت نے انصاف لائرز فورم کے 6وکلا کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔

یہ بھی پڑھیں : ”آج قائداعظم ہوتے تو وہ بھی نااہل قرار پاتے “نااہلی کیس کی سماعت میں چیف جسٹس کے ریمارکس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں