کراچی(وقائع نگار)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نئے سال پرعوام سے ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی اپیل کردی ہے ۔ گورنرہائوس سے جاری اپنے ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہری نئے سال کی خوشیاں قانون کے دائرے میں رہ کر منائیں،اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پولیس قانون کے مطابق اقدامات کرے گی، ہوائی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
