کراچی(وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے این اے202خیرپور سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتا ل کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کی خواہش ہے کہ الیکشن ملتوی ہوں، عام انتخابات ملتوی ہوئے تو لمبے عرصے کے لیے ہونگے۔ایک سوا ل کے جواب میں ان کاکہنا تھاکہ نوازشریف کیا، نوازشریف پرجس کا بھی ہاتھ ہو وزیراعظم بننے نہیں دیں گے۔
