عام انتخابات 2024ءکا تیسرا مرحلہ آج سے شروع

عام انتخابات 2024ءکا تیسرا مرحلہ آج سے شروع

اسلام آباد(وقائع نگار)عام انتخابات 2024ءکا تیسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق آج سے کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔الیکشن ٹریبونل میں اپیلوں پر فیصلے 4 سے 10 جنوری 2024ءتک کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری 2024ءکو آویزاں کی جائے گی۔امیدوار 12 جنوری 2024ءتک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور انتخابی نشانات 13 جنوری 2024 کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024ءکو ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں