ملتان (وقائع نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کوئی حکومت پیپلز پارٹی کے بغیر نہیں بن سکتی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے، صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سینیٹ میں اقلیتوں کی کوئی نمائندگی نہیں تھی تب بینظیر بھٹو نے اقلیتوں کو سیٹیں دیں۔ خود کو عوام کے سامنے امیدوار کے طور پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی پر ہم نے 85 فیصد عمل کیا، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اپنے اپنے منشور ہیں، ہم اپنے منشور کے مطابق الیکشن میں جائیں گے۔
