عثمان بزدار کے کاغذات نامزدگی منظور

عثمان بزدار کے کاغذات نامزدگی منظور

پنجاب (وقائع نگار)تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب نےتونسہ شریف پی پی 284 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،عثمان بزدارکے مدمقابل صوبائی اسمبلی کی اس سیٹ پر 24امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔دوسری جانب بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کے این اے 89 میانوالی اور این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں