کاغذات نامزدگی مستردکیے جانے پراسد قیصر کا ردعمل سامنے آگیا

کاغذات نامزدگی مستردکیے جانے پراسد قیصر کا ردعمل سامنے آگیا

مردان (وقائع ن گار)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی)امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ردعمل دے دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پشاور سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ آج مجھ سمیت پی ٹی آئی قیادت کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف اور صرف نواز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں۔اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اس طرح کے الیکشن چاہتے ہیں تو ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے، عوام کی عدالت میں بھی جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں