سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد

سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد

بلوچستان(وقائع نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے قومی اسمبلی کی 2 اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق خضدار میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 256 سے اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 20 خضدار سے بھی اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 20 سے میر خالد ہمایوں کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔کوئٹہ میں این اے 264 سے بھی سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔آر او کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کے پاس یو اے ای کا اقامہ ہے، کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں