کراچی(بزنس ڈیسک)سال کے آخری کاروباری دن سٹاک مارکیٹ میں بہتری ، ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس سے 011 انڈیکس سینکڑوں پوائنٹ کے اضافے سے 62451 پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی۔ادھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا، انٹربینک ریٹ 7پیسے کی کمی کے بعد 281روپے 86پیسے کی سطح پر بند ہوئی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں قدر 4پیسے بڑھ کر 282روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوگئی۔
