کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمندامیدواروں کی سکروٹنی کا آج آخری روز ہے ، ایسے میںمسلم لیگ ن نے بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 53امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے جن میں قومی اسمبلی کے 14اور صوبائی اسمبلی کے 39ٹکٹ شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ، ان میں نواب سلمان خان خلجی، جمال شاہ کاکڑ، میر عبدالغفور لہڑی، جام کمال،میر شوکت بنگلزئی، حاجی محمد خان لہڑی،نواب سلمان خان خلجی ،سردار سحر گل،شیخ زرک خان مندوخیل، نسیم الرحمن،نور محمد، ملک محمد مصلح الدین مینگل ، سردار عبدالرحمن کھیتران، نور محمد دمڑ اور میر دوستین ڈومکی وغیرہ شامل ہیں۔
