فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عابد شیر علی کو تھانہ مدینہ ٹائون میں پولیس کانسٹیبل کو دھمکیاں دینا مہنگاپڑگیا اور اسی بنیاد پر این اے 102سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد ہوگیا۔ حلقہ کے ووٹر رانا عدنان جاوید نے ریٹرننگ افسر کو درخواست دیدی جس میں موقف اپنایا ہے کہ عابد شیر علی کے خلاف تھانہ مدینہ ٹان کے کانسٹیبل کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی عدالت میں مقدمہ درج ہے، کریمینل ریکارڈ کے باعث عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
