لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پورے ملک سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مرکزی مسلم لیگ نے پورے ملک میں قومی و صوبائی حلقوں سے 529 امیدواران کو میدان میں اتار دیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ سے 162 جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے 367 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔مرکزی مسلم لیگ کے قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواران کی سکروٹنی کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر سیاست کے میدان میں اتری ہے۔ سیاستدانوں نے قوم کو شدید مایوس کیا ہے۔ہمارے سیاستدانوں نے ملک و قوم کی خدمت کی بجائے ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے اور آڈیو ویڈیو لیک کی سیاست کو اپنا وطیرہ بنا کر رکھا ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک میں چلتی سیاسی روایت کو تبدیل کرکے حقیقی خدمت کی سیاست کا ٹرینڈ لانچ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:فہمیدہ مرزا بینک ڈیفالٹر نکلیں