اسلام آباد (عدالتی رپورٹر)اسلام آبادہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی گرفتاری کے کیس کا فیصلہ سنا دیااور قراردیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی درخواستیں منظور منظور کر لیں،عدالت نے کہا کہ تھری ایم پی کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:”جنرل (ر)فیض حمید حاضر ہوں“دھرنا کیس میں ایک بار پھر طلب کر لیا گیا