میلبرن(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا میں مسلسل دو اننگز میں نصف سنچریاں سکور کرکے نیا ریکارڈ بنالیااور عمران خان و ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابقمیلبرن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کپتان شان مسعود نے 54جبکہ دوسری اننگز میں 60رنز بنائے ، 1983میں عمران خان کے بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بننےتھے، آسٹریلیا میںہی 2014میں ویرات کوہلی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھااور اب اس فہرست میں شان مسعود نے بھی اپنا نام لکھوالیا۔
