کراچی (بزنس ڈیسک )چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا تاہم انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1070 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس 60 ہزار 634 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ ادھر انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 03 پیسے کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے کی سطح پرآگیا۔
