مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں فیصلہ کن مذاکرات نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں فیصلہ کن مذاکرات نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) میں فیصلہ کن مذاکرات نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی اور خرم دستگیر نے انکشاف کیا کہ آئی پی پی نے بہت بڑا مطالبہ کیا جس کے بعد ان سے فیصلہ کن مذاکرات نہیں ہوسکے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کام زید کہناتھاکہ استحکام پاکستان پارٹی کے قائدین کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں مگر ان کے بڑے ایجنڈے پر گفتگو کرنا ابھی باقی ہے، ٹکٹوں کے حوالے سے تقریبا 20 نشستوں پر تنازع ہے جو تین چار دن میں حل ہو جائے گا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)ٹکٹوں کے حوالے سے اپنا حتمی فیصلہ کرنے کے بعد دیکھے گی کہ کہاں اسپیس دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں