عدنان جلیل نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ سنادیا

عدنان جلیل نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ سنادیا


پشاور (نمائندہ خصوصی ) عوامی نیشنل پارٹی کے ناراض رہنما عدنان جلیل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ سنا دیا اور اس کا باضابطہ اعلان اسی ہفتے آصف زرداری سے ملاقات میں کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو میں عدنان جلیل نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول نے پیار اور عزت دی، اسی وجہ سے پیپلزپارٹی کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا، وزارت کے دوران ایمل ولی نے کرپٹ افسرکو سپورٹ کرنےکا کہا جس پر انکارکیاتوپارٹی قیادت خفا ہوگئی اور وزرات سے ہٹادیا گیا، پھر ایسی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں