2nd Test

میلبرن ٹیسٹ کا پہلا روز،آسٹریلیا کا 3وکٹوں پر 187سکور

میلبرن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے پہلے دن 3وکٹوں کے نقصان پر 187سکور بنائے ۔
میلبرن کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جا نے والے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کرمخالف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلوی اوپنرزنے پہلی وکٹ کی شراکت میں 90 رنز بنائے ، اوپنر ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اسکے بعد کینگروز کی دوسری وکٹ 108 رنز پر گری جب عثمان خواجہ 42 رنز بنا کرآﺅٹ ہوئے ، اسٹیون اسمتھ 26 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے بولر حسن علی، عامر جمال اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : پی سی بی نے یاسر عرفان کو بھی اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں