مسلسل تین بار منتخب ہونیوالی نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا،پاکستان بھی چھوڑ دیا

مسلسل تین بار منتخب ہونیوالی نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا،پاکستان بھی چھوڑ دیا

کراچی (سٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی میں مسلسل تین بارفنکشنل لیگ کی خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا اور پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنہ دو ہزار دومیں پہلی بار نصرت سحرعباسی سندھ اسمبلی میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی اور پھر تین بار سندھ اسمبلی کی مخصوص نشت پر رکن بنیں ،ان کا ٹریک ریکارڈ نہ بتانابھی مناسب نہیں رہے گا، وہ سندھ اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے والی خواتین میں پہلے نمبر پر رہی ہیں۔ اب نامعلوم وجوہات کی وجہ سے وہ سیاست کو خیرباد کہہ گئی ہیں اور کینیڈا منتقل ہوگئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں