اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں عام انتخابات کیلئے شیڈول جاری ہوگیا ہے اورامیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں، اس سلسلے میں نیب کے الیکشن سیل نے تمام لیگی امیدواروں کو کلیئر کر دیا، کلیئرہونیوالوں میں نوازشریف اورمریم نوازسمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ ادھر نیب ہیڈکوارٹر میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے خصوصی سیل قائم کردیا گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے موصول دیگر امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا جاتا ہے،پلی بارگین کرنے والے اور سزا یافتہ امیدوار الیکشن کے اہل نہیں ہوتے۔
