ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر ) خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن میں تقسیم یا ناراضی مزید واضح ہوگئی اور سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی نے آزاد حیثیت سے ایبٹ آباد سے حلقہ این اے 61 کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے، اسی حلقے سے مسلم لیگ ن نے ٹکٹ پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری سردار مرتضی جاوید عباسی کو دیاتھا۔ یاد رہے کہ سردار مہتاب عباسی مسلم لیگ ن دور کے وزیراعلی خیبرپختونخوا اور گورنر بھی رہ چکے ہیں تاہم اطلاعات کے مطابق صوبائی قیادت سے اختلافات کے باعث وہ گزشتہ کئی ماہ سے پارٹی سرگرمیوں سے لاتعلق تھے۔
