لاہور (کرائم رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا کاچوری ہونیوالا 80 لاکھ روپے مالیت کا ہار اور 20 لاکھ کی قیمتی گھڑی حافظ آباد سے برآمدکرلی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے لاہور اور حافظ آباد میں چھاپے مارے تھے جبکہ ملزم قاسم کے قریبی ساتھی کو لاہور سے حراست میں لیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اداکارہ نے پولیس سے رجوع کیاتھا اور قیمتی اشیا کی چوری کا ذکر کرتے ہوئے ملازمین میں سے ایک پر شبہ ظاہر کیا تھا جو واردات کے بعد سے غائب اور اس کا فون بند تھا۔
