راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )چوہدری نثار علی خان، شیخ رشید، حنیف عباسی اور غلام سرور خان سے مقابلہ کے لیے چار وکیل بہن بھائی شہر کینٹ کی 4 قومی نشستوں پر امیدوار بن گئے، چاروں بہن بھائی پاکستان عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اصغر مبارک ایڈوکیٹ این اے 56 سے شیخ رشید احمد کے خلاف مد مقابل ہوں گے اور عظمت علی مبارک این اے 55 سے راجہ بشارت اور ملک ابرار کا مقابلہ کریں گے۔ عظمی علی مبارک این اے 57 میں شیخ رشید احمد کا مقابلہ کریں گے اور طاہرہ مبارک این اے 53 سے چوہدری نثار کا مقابلہ کریں گی۔چاروں بہن بھائیوں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔
