لودھراں (وقائع نگار) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے لودھراں اور ملتان سے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔ آئی پی پی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں ، پی پی 227 لودھراں اور این اے 149 ملتان سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں، یہ کاغذات درخواست گزار کی لیگل ٹیم نے جمع کرائے ہیں ۔ یادرہے کہ نوازشریف کے بعد جہانگیر ترین کو بھی سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا۔
