پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی، صوبائی صدر ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کو منا لیا

پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی، صوبائی صدر ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کو منا لیا

پشاور (سٹاف رپورٹر )پیپلز پارٹی کو الیکشن سے قبل ہی بڑی کامیابی مل گئی اور خیبر پختون خوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کو منا لیا،انہیںمنانے میں سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا اہم کردار رہا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق تازہ پیش رفت کے بعد ارباب عالمگیر قومی اور ان کے بیٹے خیبر پختون خوا اسمبلی کی نشست سے انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہوگئے اور کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیئے ہیں، پیپلز پارٹی کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشست عاصمہ عالمگیر کو ملے گی۔یادرہے کہ گزشتہ ماہ دونوں رہنمائوں نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ادھر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ارباب عالمگیر نےتصدیق کی کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے گلے شکوے تھے جو دور ہو گئے، اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے،آصف زرداری، بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی سے بہت پیار اور اپنائیت ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں