سیالکوٹ(سٹاف رپورٹر)سابق وزیردفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے الیکشن کمیشن کے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن اور بلے کے نشان بارے فیصلے پر تبصرہ کرنے سے انکارکردیا۔ نجی ٹی وی چینل کودیئے گئے ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معزز جج کے عدالتی ریمارکس میڈیا نے رپورٹ کیے، انصاف کا تقاضا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی انکوائری کا حکم دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن قانون کے مطابق نہیں ہوا لیکن الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر شہباز شریف کراچی سے الیکشن لڑ رہے ہیں تو اچھی بات ہے، شہباز شریف کی سیٹ سے متعلق ایم کیو ایم سے بات ہوسکتی ہے۔
