میانوالی(نمائندہ خصوصی)میانوالی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 98 کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خا ن کے کاغذات نامزدگی دوسری بار بھی جمع ہوگئے ۔ کاغذات جمع ہونے کے بعد بیرسٹر لامیہ نیازی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بلال عمر بودلہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ حالات کی سنگینی کی وجہ سے دوسری مرتبہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، بانی پی ٹی آئی الیکشن میں بھی حصہ لیں گے، بلے کا نشان پی ٹی آئی کو واپس مل جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کو کوئی نہیں مانے گا۔
