اسلام آباد کی تین نشستیں لیکن کتنے امیدوار سامنے آگئے؟ کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد کی تین نشستیں لیکن کتنے امیدوار سامنے آگئے؟ کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں کے لیے 160سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، امیدواروں میں ایک خواجہ سرا بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے شعیب شاہین، عامر مغل، مصطفین کاظمی، عامر شیخ اور سردار مصروف ایڈووکیٹ نے این اے 46کے لیے کاغذات جمع کروائے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رفعت چودھری،ذیشان نقوی میدان میں اترے ہیں۔ اسی طرح خواجہ سرا نایاب علی، اقلیتی امیدوار ثانیہ یونس نے بھی اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔اس کے علاوہ ایم کیوایم ، اے این پی اور جے یوآئی نے بھی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں