اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عام انتخابات 2024کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے مقررہ وقت میں چند گھنٹے باقی ہیں، دوروزہ توسیع آج رات 12 بجے ختم ہورہی ہے ۔ واضح رہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے مطالبے کے بعد گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دوروز کی توسیع کی تھی، الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25سے 30دسمبر تک ہوگی، ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3جنوری تک دائر ہوگی۔
