پاکستان تحریک انصاف رہنما سردار لطیف کھوسہ کے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع

پاکستان تحریک انصاف رہنما سردار لطیف کھوسہ کے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع

ڈیراہ غازی خان (وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے لطیف کھوسہ اور فرخ حبیب سمیت متعدد رہنمائوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمعہ کروا دیے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے این اے 127 اور این اے 122 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بھی این اے 101اور 102سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اس کے علاوہ انہوں نے صوبائی سیٹوں پی پی 115اور 114 کیلئیبھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔قبل ازیں پی ٹی آئی کے حماد اظہرنے این اے 129 اور پی پی 171سے ، قاسم سوری نے این اے 263 سے اور فرودوس شمیم نقوی نے این اے 248سیکاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں