لاہور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنمائوں حماد اظہر، قاسم سوری اور فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مملکت حماد اظہر نے این اے 129 اور پی پی 171سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنما و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی پارٹی رہنماں اور وکلا کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے این اے 248سیکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
