اسلام آباد(وقائع نگار)عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد ملک بھر میں کاغذات نا مزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق ایسے میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ جمشید بھی سیاسی میدان میں آگئیں، انہوں نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 175 اور این اے 176 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔خیال رہے کہ جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ پہلی بار سیاست میں حصہ لے رہی ہیں ،کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت وکلا اور کارکن بھی ان کیساتھ موجود تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ناذیہ جمشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے جس باعث وہ آج پھر آر او آفس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آئیں ۔
