ایم کیوایم نے کراچی میں کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی

ایم کیوایم نے کراچی میں کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی

کراچی(وقائع نگار)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے شہرقائد میں کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی اور کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 242 کے حوالے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ایم کیوایم کے ترجمان کاکہناتھاکہ قومی اسمبلی کے اس حلقہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال امیدوار ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہیں، انتخابی حکمت عملی سے متعلق تمام فیصلوں سے عوام کو بذریعہ میڈیا آگاہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں