مونس الہی کے وکیل کو بھی گرفتار کرلیاگیا

مونس الہی کے وکیل کو بھی گرفتار کرلیاگیا

گجرات(کرائم رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے رہنما مونس الہی کے وکیل ناصر مشتاق کو گرفتار کر لیا گیا۔ گجرات با ر کے صدر عثمان مجید نے بتایا کہ ناصر مشتاق کی گرفتاری پر ٹی بی اے کامونکی کے وکلا نے جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے روڈ بلاک کردیا اور احتجاج بھی کیا۔ صدر بار نے بتایاکہ ناصر مشتاق مونس الہی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے گجرات گئے تھے۔یادرہے کہ پرویز الٰہی کے وکیل کو بھی گرفتار کرلیے جانے کی اطلاعات ہیں اور وکیل کے بھائی نے اپیل کی تھی کہ انہیں جلد از جلد رہا کیاجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں