الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میںتوسیع کردی

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میںتوسیع کردی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عا م انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری ہے اور اب سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف )، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔ کمیشن کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال اب 25 سے 30 دسمبر تک ہوگی جبکہ ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3 جنوری تک دائر ہوگی، پولنگ شیڈول کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں